لاہور(وقائع نگار خصوصی)بھارتی پنجاب ہریانہ بار کے چئیرمین پرتاب سنگھ کی سربراہی میں32 بھارتی وکلاءکے وفد نے لاہور ہائیکورٹ بار کا دورہ کیا۔ بھارت سے آئے مہمانوں نے کہا کہ لاہوریوں سے جو پیار ملا اسے زندگی بھر نہیں بھلا سکیں گے ۔لاہور ہائیکورٹ بار آمد پر وفد کا استقبال لاہورہائیکورٹ بار کے صدر نور سمند خان،سیکرٹری حسن اقبال وڑائچ اور سینیئر وکلاءنے کیا۔وفد کو گلدستے پیش کئے گئے اورہار پہنائے گئے۔ وفد میں ایڈوووکیٹس ہرچند سنگھ، شونیکہ پونیا، نویندر سنگھ اورمحمد شمشاد چشتی سمیت دیگر شامل تھے۔پرتاب سنگھ نے کہا کہ پاکستان پہنچ کر دلی خوشی ہو رہی ہے، لاہوریوں سے جو پیار ملا اسے زندگی بھر نہیں بھلا سکیں گے ۔
32بھارتی وکلاءکا لاہورہائیکورٹ بار کا دورہ
Jan 04, 2019