مولانا سمیع الحق قتل کیس: ڈرائیور احمد شاہ کا پولی گرافک ٹیسٹ ‘ جھوٹ پکڑا گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مولانا سمیع الحق قتل کیس میں ڈرائیور احمد شاہ پولی گرافک ٹیسٹ میں ناکام ہو گیا۔ فرانزک سائنس ایجنسی میں مولانا سمیع الحق کے ڈرائیور احمد شاہ کا پولی گرافک ٹیسٹ کیا گیا جس میں سچ جھوٹ پکڑنے کے ٹیسٹ میں احمد شاہ کامیاب نہ ہوسکا۔ احمد شاہ سے پولی گرافک ٹیسٹ میں فرانزک سائنس ایجنسی میں دو سوال کئے گئے۔ ڈرائیور احمد شاہ سے پہلا سوال کیا گیا کہ مولانا سمیع الحق کو قتل کرنے والوں کو جانتے ہو؟ دوسرا سوال یہ کیا گیا کہ کیا مولانا سمیع الحق کے قتل کی منصوبہ بندی میں شامل رہے ہو؟ ذرائع کے مطابق ڈرائیور احمد شاہ نے پولی گرافک ٹیسٹ کے دونوں سوالوں کے جواب میں جھوٹ بولا۔ تفتیش کے دوران مزید کئی افراد کو پولی گرافک ٹیسٹ سے گزارا گیا تین افراد نے پولی گرافک ٹیسٹ میں سچ بولا۔ فرانزک سائنس ایجنسی نے 9 دیگر افراد کے ڈی این اے اور پولی گرافک ٹیسٹ بھی کئے ٹیسٹ میں تین افراد کے ڈی این اے کمرے سے ملنے والے ڈی این اے سے میچ کرگئے۔ سچ بولنے والے تین افراد کا قتل سے تعلق نہیں نکلا احمد شاہ نے بار بار بیان بدلا۔
ناکام

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...