کراچی (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل ملیر (لانڈھی جیل) میں رینجرز کا سرچ آپریشن قیدیوں کی بیرکوں کی تلاشی لی اور قیدیوں سے ملنے کیلئے آنے والے ملاقاتیوں کا ریکارڈ چیک کیا۔ تلاشی کے نتیجے میں کوئی ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں ایک ہزار آٹھ سو قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت قیدیوں کی تعداد پانچ ہزار چھ سو ہے جبکہ جیل پولیس کی نفری انتہائی کم ہے جس کی بنا پر سرچ آپریشن کیلئے رینجرز کی مدد حاصل کی گئی تلاشی کا عمل تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہا اور اس دوران قیدیوں کی ملاقات بندرہی۔