بیجنگ(آن لائن) چین نے عارضی طور پر اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ وہ پاکستان کے کم ہوتے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے مالی مدد کررہا ہے۔جمعرات کے روز ترجمان چینی محکمہ خارجہ لو کینگ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چین نے امداد، تجارت، سرمایہ کاری اور تمام عملی تعاون کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے فروغ اور تعاون کے لیے پیش کش کی تھی اور یہ پیش کش جاری رہے گی۔ان کی جانب سے یہ جواب فنانشل ٹائمز کی اس رپورٹ سے متعلق سوال پر دیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ چین نے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مزید قدر کم ہونے سے روکنے کے لیے کم از کم 2 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔اس رپورٹ کے بعد چینی حکام کی جانب سے یہ پہلی مرتبہ تصدیق کی گئی کہ بیجنگ نے اسلام آباد کو مالی پیکج دینے کی منصوبہ بندی کی تھی۔لو کینگ نے مزید بتایا کہ پاکستان اور چین ’تمام موسم کے اسٹریٹجک پارٹنر‘ ہیں اور دونوں متعلقہ تعاون پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔چین کی جانب سے جو امداد پاکستان کو دی جارہی ہے اس کی شرائط ابھی معلوم نہیں، تاہم یہ قیاس آرائیاں کی جارہی کہ یہ قرض زیادہ شرح پر دیا جارہا۔لی کینگ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ یہ ایک جامع پیکیج ہوگا۔
چین