3 ماہ کے دوران کبھی نہیں بتایا گیا ، میں اب حکومت کا ترجمان نہیں رہا: فرخ سلیم کا مو¿قف

Jan 04, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ماہر معاشیات فرخ سلیم نے کہا ہے کہ مجھے تین ماہ کے دوران کبھی یہ نہیں بتایا گیا میں اب حکومت کا ترجمان نہیں رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاﺅس میں ترجمانوں کے اجلاس باقاعدگی سے اٹینڈ کرتا رہا ہوں۔ ترجمانوںؒ کے ان اجلاسوں کی صدارت عمران خان کرتے تھے۔ ترجمانوں کی آخری میٹنگ 24 دسمبر کو اٹینڈ کی تھی۔ فواد چودھری نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ فرخ سلیم کبھی بھی حکومت کے ترجمان نہیں رہے۔
فرخ سلیم

مزیدخبریں