دہشت گردی پشاور نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو دستی بموں اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

Jan 04, 2019

پشاور(بیورورپورٹ)محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو دستی بموں اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق گزشتہ روز پجگی روڈ پر مال منڈی کے قریب ایک اطلاع پر سپیشل ٹیم نے موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کو تلاشی کےلئے روکا تو اُن کے قبضے سے 2 دستی بم اور 2 نائن ایم ایم پستولیں بمع کارتوس برآمد کرکے اُنہیں گرفتار کرلیا، حکام کے مطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے نام حسن شاہ ولد ارمان شاہ ساکن گورد جمرود اور فضل کریم ولد زیارت گل ساکن کوہاٹ روڈ بتائے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم حسن شاہ نے بورڈ بازار میں پولیس موبائل پر فائرنگ میں بھی ملوث ہے جس کے نتیجہ میں ایک کانسٹیبل آفتاب ، دو راہگیر مسماة وجیہہ اور عارف اللہ زخمی ہوئے تھے۔
2 دہشت گرد گرفتار

مزیدخبریں