وفاقی وزیرارباب عالمگیراوران کی اہلیہ عاصمہ عالمگیرپرفردجرم عائد کرنے کےلئے 10جنوری کوطلب

Jan 04, 2019

پشاور(بیورورپورٹ)پشاورکی احتساب عدالت کے جج اشتیاق احمد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیرارباب عالمگیراوران کی اہلیہ عاصمہ عالمگیرپرفردجرم عائد کرنے کےلئے 10جنوری کوطلب کرلیاہے ارباب عالمگیراوران کی اہلیہ عاصمہ عالمگیرجمعرات کے روز احتساب عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے عدالت نے انہیں غیرقانونی اثاثوں سے متعلق ریفرنس کی نقول فراہم کیں جس کے تحت ارباب عالمگیراوران کی اہلیہ عاصمہ عالمگیرپر33کروڑ روپے سے زائد مالیت کے غیرقانونی اثاثے بنانے کاالزام ہے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت10جنوری تک ملتوی کردی گئی اگلی پیشی پرمیاں بیوی پرفردجرم عائد کی جائے گی۔
فردجرم

مزیدخبریں