3ملکی سیریز، بھارتی کبڈی ٹیم لاہور پہنچ گئی، خوشیوں کا پیغام لائے ہیں: گلدیپ سنگھ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) تین ملکی کبڈی سیریز میں شرکت کے لئے بھارت کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ پاکستان میں کبڈی کا انٹرنیشنل میلہ فیصل آباد میں شروع ہو چکا ہے، ایونٹ میں چاروں صوبوں سمیت آرمی، پی اے ایف، واپدا، ریلویز، پولیس، ایچ ای سی، پی او ایف واہ، بھارت اور ایران کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ ایونٹ میں حصہ لینے کے لئے ایران کی ٹیم منگل کی شام جبکہ بھارتی ٹیم گزشتہ روز براستہ واہگہ لاہور پہنچی۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم پہنچنے پر صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے ٹیم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایران کی ٹیم کے مینجر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بھارت کی کبڈی ٹیم کے منیجر گلدیپ سنگھ نے کہا کہ ہم چڑھدے پنجاب تو لیندے پنجاب وچ دوستانہ میچ کھیلنے کے لئے آئے ہیں، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، ہم خوشیوں کا پیغام لے کر آئے ہیں، ہماری خواہش ہے سال میں کم ازکم دو بار پاکستان آئیں اور کبڈی کھیلیں،یہاں کھیل کر بہت خوشی ہوتی ہے،بھارت کی کبڈی ٹیم کے کپتان پرتاب سنگھ نے کہا ہے کہ ہم پوری تیاری کرکے آئے ہیں، امید ہے عوام کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا، میرے خاندان کا تعلق گوجرانوالہ ہے یہاں آکر بہت خوش ہوں ، دلی خواہش تھی کہ پاکستان جا کر کھیلوں آج میری یہ خواہش پوری ہوگئی۔ پرتاب سنگھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی اور امن ہو، خواہش ہے کرتار پور جائوں۔ اس موقع پر ایران کی کبڈی ٹیم کے منیجرنے کہا ہے کہ پاکستان کی میزبانی کا مشکور ہوں، پاکستان برادر اسلامی ملک ہے ، ہم چاہتے ہیں دونوں ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ سپورٹس ہو۔ بھارت کی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں میں پرتاب سنگھ( کپتان)، ہرجیت سندھ(نائب کپتان)، دپیک شرما، انگریج سنگھ، سندیپ سنگھ،بلندر سنگھ، کلدیپ سنگھ، مکی، موہت، اوتار سنگھ، ساچن، ماریش، کلویر، شیرا سنگھ شامل ہیں،گردیپ سنگھ مینجر اور بلدت سنگھ کوچ ساتھ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...