راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن نے مویشیوں کو سردی کے اثرات سے بچانے کے لئے مویشی پال حضرات کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے تمام فیلڈ سٹاف کو اس ضمن میں مویشی پال حضرات سے قریبی رابطہ کی ہدایت کی گئی ہے ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے ایک سرکاری مراسلہ میں تمام فیلڈ سٹاف کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود مویشی پال حضرات سے ملیں تاکہ ان کو مویشیوں کو سردی کے شدید اثرات سے بچانے کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا جاسکے سردیوں میں مویشیوں کو سبز چارہ بھوسہ ملائے بغیر نہ کھلایا جائے ، دودھ دینے والے جانوروں کو رات کھڑا ٹھنڈا پانی ہر گز نہ پلایا جائے بلکہ صرف تازہ پانی زیادہ مقدار میںپلایا جائے سردیوں میں بارش کے موسم میں مویشیوں کو گڑ ضرور کھلایا جائے تاکہ ان میں بیماریوں سے بچاؤ کے لئے قوت مدافعت پیدا ہو۔