حکمران ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر چلانے سے قاصر ہیں:منورحسن

Jan 04, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سا بق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو ریاست مدینہ نہیں بنا سکتی کیونکہ ابھی تک لوگوں کو اعتماد ہی نہیں کہ یہ حکومت ریاست مدینہ والا نظام قائم کرسکتی ہے البتہ اگر کوئی اس کی خواہش رکھتا ہے تو اس کا احترام کرنا چاہئے ۔دینی جماعتوں کو آگے بڑھنا اور کسی کو دشمن سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیابان جناح میں دی پنجاب سکول میں بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ سے منسوب سید مودودی آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے لیاقت بلوچ اورڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مجیب الرحمن شامی، عبد الشکور اور احمد جاوید ،سید احسان اللہ وقاص نے بھی خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ مولانا مودودی ؒ نے عالم اسلام کو قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی فکر ی تحریروں کے ساتھ زندہ رکھنے کی کوشش کی ۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ مولانا مودودیؒ نسلوں اور صدیوں کے رہنما ہیں ان کی فکر ،علم کی روشنی نے نوجوان نسل میں انقلابی کیفیت پیدا کی ۔ مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ مولانا مودودی ؒ کی ساری زندگی قرآن و سنت کے نفاذ کو اس ملک میں عملی جامہ پہنانے کی جدوجہد میں گزری ۔

مزیدخبریں