کشمیر اورفلسطین میں مظالم پر ائمہ آواز اٹھائیں: مفتی اکرام المحسن

Jan 04, 2019

کراچی(وقائع نگار) پوری دنیا میں50 کروڑ مسلمان مختلف ممالک میں بطور اقلیت آباد ہیں جنکے حقوق سلب کئے جارہے ہیں سب سے زیادہ تعداد چین اوربھارت میں مسلمانوں کی ہے کشمیر اورفلسطین میںمسلمانوں پر ستم نئی بات نہیں رہے‘ آئمہ کرام جمعہ کے اجتماعات میں آواز بلند کریں اسی طرح پاکستان کی حکومت اقوام متحدہ اوراو آئی سی کے فورم پرظلم وستم کے اعداد وشمار پیش کرکے اگر ایسا نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں اسرائیل اوربھارت کے حوصلے بڑھیں گے یہ بات انجمن ضیائے طیبہ کے سرپرست مفتی اکرام المحسن فیضی، چیئرمین سید اللہ رکھا ضیائی اور جنرل سیکریٹری محمد مبشر قادری نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے انہیں دنیا بھر میں موجود مسلم اقلیتوں کے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔

مزیدخبریں