2018گزرگیا‘کراچی کے بنیادی مسائل حل نہ ہوسکے :انتخاب عالم سوری

Jan 04, 2019

کراچی(لیڈی رپورٹر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہاکہ 2018میں کراچی میں بنیادی شہری مسائل برقرار رہے ۔شہریوں کو پانی ،بجلی ،گیس بحران ،آلودگی ،ٹریفک جام ،سیوریج اوراسٹریٹ کرائمز جییے گمبھیر مسائل کا سامنا کرنا پڑا،مسائل حل نہ ہونے سے شہر ی اذیت کا شکار رہے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روزہومن رائٹس نیٹ ورک کی جانب سے 2018میں شہراور شہریوں کو درپیش مسائل پر آبزرویشن میں کہی۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ گزشتہ برس بھی شہرکے بنیادی مسائل برقرار رہے ۔انہیں حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ،میئر کراچی کی جانب سے اختیارات نہ ہونے کا شکوہ کیا جاتا رہا ،سال کے اختتام پرعدالتی حکم پر مارٹن کوارٹرز،کلیٹن اورکوراٹرز اور پاکستان کوارٹرز کو غیرقانونی قراردے کر گرانے کی کوشش کی گئی بعد ازاں آپریشن عدالتی حکم پر روک دیا گیا جبکہ شہری حکومت کی ساری توجہ تجاوزات کے خاتمے پر مرکوز ہوگئی ،جس سے شہری مسائل کے حل پر کوئی توجہ ہیں دی جا سکی ۔شہر کو لوڈشیڈنگ کا عذاب سہنا پڑا،جبکہ شہریوں کو کے الیکٹرک سے متعلق شکایات بھی درپیش رہیں ۔انہوں نے کہا کہ سال کے آخر میں سی این جی کا بحران شدید ہوگیا ۔

مزیدخبریں