کراچی(پ ر)پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم نے کہا کہ اگر کسی سیاسی لیڈر کو جلسے اور جلوسوں کی وجہ سے کا میابی مل رہی ہے تو ان کو چاہیے کہ اپنی عزت بچانے کے لئے دوسروں کی عزتوں کو نہ اچھالیں عمران جب سے اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے نواز پر ہر قسم کی کیچڑ اچھالنے سے گریز نہیں کیا عمران کرپٹ نہیں ہے لیکن وہ اتنا بھی معصوم نہیں ہے جتنا اپنے آپ کو سمجھنے لگا ہے ان سمیت ہر کوئی شیشے کے گھر میں رہ رہا ہے اگر وہ کسی کے گھر پر پتھر پھینکیں گے تو کب تک لوگ برداشت کریں گے انہوں نے اپنے خلاف اتنے محاذ کھول دئیے ہیں کہ انکی بنی بنائی ساکھ ان کو بہت جلد پستی کی طرف لے جائے گی۔
سیاست دان ایک دوسرے کی عزتیں نہ اچھالیں:ڈاکٹر یوسف سلیم
Jan 04, 2019