کراچی(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر برجیس احمد نے میئر کراچی وسیم اختر کے بیان پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کی عدالت میں داخل کی گئی درخواست رفاعی پلاٹوں ، کھیل کے میدانوں ، پارکوں اور لائبریریز کے پلاٹوں پر قبضہ کر کے تعمیرات کے خلاف تھی ، ان کی پٹیشن میں کہیںبھی دکانوں اور مارکیٹوں کو توڑنے کا مطالبہ شامل نہیں تھا ناہی سپریم کورٹ نے دکانیں توڑنے کا حکم جاری کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اب میئر کراچی گارڈ ن میں کے ایم سی مارکیٹ کی دکانیں توڑنے کی باتیں کررہے ہیںجس کے دکاندار باقاعدگی سے کرایہ ادا کرتے ہیں اور قانوناً کرایہ دار کی حیثیت رکھتے ہیں،،سپریم کورٹ کے حکم کی آڑ میں گارڈن میں تجاوزا ت آپریشن فی الفور روکا جائے ۔