با ہتر(نامہ نگار)سردار بابر رضا خان اور اہلیانِ گگھڑ نے موضع گگھڑ کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے پر وفاقی وزیر حاجی غلام سرور خان اور حاجی محمد نثار خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے وفا کر رہی ہے بالخصوص ہر دلعزیز عوامی لیڈر وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل حاجی غلام سرور خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ڈویثرن بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں بھر پور اضافہ ہوا ہے سابق تحصیل نائب ناظم سردار بابر رضا خان نے کہا کہ اہلیانِ گگھڑ کو ہنگامی بنیادوں پر سوئی گیس جیسی نعمت کی فراہمی کو یقینی بنانا نہ صرف حاجی غلام سرور خان کی عوام الناس سے بے پناہ محبت اور ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔