گنداخہ(سلیم گو پا نگ)مجھے تحصیل گنداخہ کا بڑا علاقہ غیر آباد دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے اور مجھے بھی معلوم ہے کہ یہاں کے لوگ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے تنگ آکر نقل مکانی کرکے چلے گئے ہیںیہ بات قومی اسمبلی کے ممبر میر خان محمد خان جمالی نے پریس کلب گنداخہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتا ئی اس سے قبل گوٹھ کیہر خان صوبدرانی،چوکی جمالی،فیضل فقیر میں گادی نشین لطف اللہ فقیر،گنداخہ میں شمشیر خان جمالی،گوٹھ محمد نواز خان صوبدرانی میں سمیت مختلف علاقوں میں عصرانے میں شرکت کی اور سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں،رکن قومی اسمبلی میر خان محمد جمالی کے دورے کے ہمراہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میر اورنگزیب خان جمالی،جمالی قبیلے کے سربراہ میر زوالفقار خان جمالی،میر مظفر خان جمالی ہمراہ تھے، انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیحات میں پانی کی فراہمی اور منصفانہ تقسیم ،روڈوں کی مرمت،ہیلتھ اور تعلیم شامل ہیںانہوں نے کہا کہ اس علاقے کے مسائل کی شکایتیںپرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر دیکھ رہا تھا مگر اس وقت میرے پاس کوئی اختیار نہیں تھا کہ میں آپ لوگوں کے لئے کچھ کرسکوں اب مجھے عوام نے بھاری مینڈیٹ سے جتواکر مجھے اسمبلی بھیجا ہے اب میں قومی اسمبلی کے ایوان کے تھرو اور اپنے زاتی اثر رسوخ سے جعفرآباد اور صحبتپور ضلع میں جو عوام کو مسائل درپیش ہیں ان کو حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا مجھے جعفرآباد اور صحبتپور کے تمام مسائل معلوم ہیں میری پوری کوشش ہے کہ میں آپ لوگوں کے تعاون سے حل کرنے کی کوشش کروں گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے نہری پانی کے حصے کے متعلق قومی اسمبلی کے فلور سے اعلیٰ حکام اور عوام تک اپنے جذبات کا اظہار کرچکا ہوں انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ سندہ آبپاشی بلوچستان کے حصے کا پورا پانی فراہم نہیں کررہی ہے جسکی وجہ سے ہمارے علاقے غیر آباد اور بنجر ہوتے جارہے ہیںاگر کچھ عناصر کے زہن میں یہ بات زہن نشین ہے کہ دریائے سندہ صرف سندہ والوں کا حق ہے وہ انکی بھول ہے دریائے سندہ پر تمام صوبوں کے عوام کا حق ہے اور سب سے زیادہ بلوچستان صوبے کا حق ہے جسکے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے محکمہ سندہ آبپاشی کی زیادتی نہ عوام برداشت کرے گی اور نہ میں برداشت کروں گا۔
گنداخہ میں پانی کی عدم فراہمی سے نقل مکانی المیہ ہے، خان محمد خان جمالی
Jan 04, 2019