ڈپٹی کمشنر جعفر آباد سے پریس کلب گنداخہ کے وفد کی ملاقات

Jan 04, 2019

گنداخہ(نامہ نگار)پریس کلب گنداخہ کا وفد صدر ماجد جمالی،سرپرست اعلیٰ ایم یو قمبرانی،سینئر صحافی سلیم گوپانگ و دیگر نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد آغا شیر زمان سے گنداخہ کے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد آغا شیر زمان نے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گنداخہ شہر کے کئی گھمبیر مسائل ہیں جن کے بارے میں آپ پریس والوں نے نشاندہی کی ہے میری پوری کوشش ہے کہ میں اور اسسٹنٹ کمشنر گنداخہ مسائل کے حل کے لئے کوشش کریں گے انہوں نے مذید بتایا کہ گنداخہ کی پانچ یونین کونسلوں کے علاوہ سارا علاقہ آباد ہے میں نے اپنے ریونیو عملے کو ہدایت کی ہے عشر و آبیانے کی وصولی کو تیز کریں اور متاثر یونین کونسلوں پر دباؤ نہ ڈالیں میں نے اس دفعہ نہری پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے بڑی کوشش کی ہے اس کے باوجود میں نے ایریگیشن والوں سے مسلسل رابطہ رکھا تاکہ کچھ نہ کچھ ربیع فصل ٹیل کے علاقوں میں کاشت ہوسکے ایریگیشن والوں کے ساتھ مل کر وارا بندی کے نظام کو ترجیح دی کیونکہ آخری حل وارا بندی تھا اسکے علاوہ کوئی چاراکار نہیں تھا انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کی حالت بہت بری ہے میں نے اس سلسلے میں نے کافی غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں بند کردی ہیں جوکہ لاکھوں میں ہے اور میں نے اسسٹنٹ کمشنر گنداخہ کو اس سلسلے میں ہدایت کردی ہے کہ وہ اسکولوں اور اساتذہ کے حوالے سے مجھے رپوٹ دیتے رہیں انہوں نے کہا کہ غیر حاضر استادوں کی پناہ گاہ گنداخہ ہے میں نے اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایتیں دی ہیں انہوں نے مذید کہا کہ گنداخہ بی ایچ یو کی اپ گریشن کے حوالے سے اوپر لکھ دیا ہے کیونکہ گنداخہ تحصیل کا ہیڈ کواٹر ہے اور بڑی انسانی آبادی کی وجہ سے صرف بی ایچ یو کم ہے پریس کلب کی جانب سے گنداخہ آنے کی دعوت پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انشااللہ میں جلد ضلعی افسران کے ہمراہ تحصیل گنداخہ کا دورہ کروں گا۔

مزیدخبریں