مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیرریلوے شیخ رشید کے خلاف اسپیکرقومی اسمبلی کو ریفرنس بھیج رہا ہوں، شیخ رشید نے کشمیر کاز کے خلاف غداری کی اور کشمیریوں کی جدوجہد کو بیچا ہے۔جمعہ کو مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے وزیرریلوے شیخ رشید کے خلاف اسپیکرقومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف اسپیکرقومی اسمبلی کو ریفرنس بھیج رہا ہوں، استدعا ہے کہ اسپیکر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں،شیخ رشید نے کشمیر کاز کے خلاف غداری کی ہے، شیخ رشید نے کشمیریوں کی جدوجہد کو بیچا، شیخ رشید نے جوئے کے اڈے چلائے، بھتہ وصول کیا اور جوئے کی کمائی سے جائیداد بنائی۔