لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ماہ نور نے گذشتہ روز اپنی سالگرہ منائی۔سالگرہ کی تقریب میں ٹیلی ویژن، سٹیج اور فلم کے سینئر اداکار اشرف خان ، ماہ نور کی والدہ اور ان کے عزیزواقارب نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک کاٹاگیا اور ماہ نور کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔ اداکارہ ماہ نور نے کہا کہ میری سالگرہ تقریب کی مہمان خصوصی میری والدہ تھیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔