لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )ملک میں کرکٹ پچز کو معیاری بنانے کیلئے غیر ملکی ماہر اور شہرت یافتہ کیوریٹر اینڈی اٹکنسن کراچی، ملتان، پنڈی اور لاہور سینٹرز کا دورہ کریں گے اورموجودہ پچز کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو تفصیلی رپورٹ دیں گے کہ ان کی کوالٹی میں کس طرح بہتری لائی جاسکتی ہے۔وہ مقامی کیوریٹرز کیساتھ اپنے تجربات بھی شیئر کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ اگلے سیزن میں ملک کے بڑے سنٹرز کی وکٹیں سپورٹنگ ہوں گی جس پر بائولرز کو بھی مدد ملے گی۔
کرکٹ پچز کا معیار بہتر بنانے کیلئے آئی سی سی کیوریٹر کی پاکستان آمد
Jan 04, 2020