برٹش جونیئرسکواش چیمپئن شپ‘ پاکستان مین رائونڈ میں پہنچ گیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے نوجوان سکواش کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برٹش جونیئرسکواش چیمپئن شپ کے مین راونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ورلڈ سکواش فیڈریشن وبرٹش سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام شیڈول برٹش جونیئرسکواش ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے ٹاپ ریکنگ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ پاکستان کے محمد احمد نے ملائیشیا کے ٹائی جان کو گیارہ چار، بارہ دس ، اور گیارہ آٹھ سے مات دے کر کورٹ سے باہر جانے کا راستہ دکھایا۔انس علی نے کولمبیا کے جوان کو جونز کو گیارہ آٹھ، گیارہ آٹھ اور گیارہ آٹھ سے شکست دی۔ نور زمان نے کریم کو گیارہ سات، گیارہ تین اور تیرہ گیارہ سے ہرادیا۔ اسد اللہ نے ڈیز ائر لینڈ کو گیارہ سات، گیارہ نو اور گیارہ چار سے مات دی۔ محمد حمزہ خان نے تھامسن انگلینڈ کو گیارہ پانچ، گیارہ دو اور گیارہ تین سے شکست دی۔پاکستان جونیئر سکواش ٹیم منیجر حسین ادوائی کا کہنا ہے کہ برٹش جونیئرسکواش کے ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں انٹرنیشنل سکواش رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کریں گے۔ نیشنل سکوڈ میں شامل تمام کھلاڑی سپر فٹ ہیں اور ایونٹ میں بھر پور اندازمیں کامیابی ملک کے نام کریں گے، پاکستان سکواش فیڈریشن نے نوجوان کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...