اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پبلک اکاؤنٹس اکمیٹی نے کرتارپور راہداری منصوبے کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ کمیٹی نے وزارتوں میں بے ضابطگیوں کے مرتکب اہلکاروں کو سزاؤں کا ڈیٹا بھی مانگ لیا۔ تنویر حسین کی زیرسربراہی اجلاس میں آڈیٹر جنرل نے آگاہ کیا کرتارپور راہداری کے متعلق ڈیفنس سے ریکارڈ مانگا ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ فنانشل و پیپرا رولز پر عملدرآمد بارے رپورٹ طلب کی جائے، آڈیٹر جنرل نے آگاہ کیا۔ آڈیٹر جنرل نے 18 ماہ میں 53 ارب کی وصولیاں کیں۔ ارکان نے زور دیا بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کو سزا یقینی بنائیں۔ نور عالم کا کہنا تھا ہم اہم مقدمے نیب و ایف آئی اے کو بھیجتے ہیں مگروہ دلچسپی نہیں لیتے، تنویر حسین نے کہا نیب کی ترجیح سیاسی مقدمے ہیں، اس طرف وہ توجہ نہیں دیتے، ایاز صادق نے سوال اٹھایا نیب و ایف آئی اے کا آڈٹ کبھی ہوا؟ آڈیٹر جنرل نے ہاں میں جواب دیا۔