ٹیلی نار پاکستان کا Bizmine ڈیٹا اینا لیٹکس کے ذریعے کاروبارکے فروغ کی جانب اہم قدم

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ٹیلی نار پاکستان نے ٹیکنالوجی پر مبنی جدید کاروباری پیشکش کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے Bizmine کا آغاز کیا۔یہ ایک تجزیاتی فریم ورک ہے جو کہ بزنس لیڈرز کو اہم معلومات سے مستفید ہونے اورفوری فیصلوں کیلئے ڈیٹا بیس فراہم کرتاہے۔ افتتاح تقریب ٹیلی نار پاکستان کیمپس 345میں ہوئی۔ جہاں کمپنی کی انتظامیہ اور مختلف کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔سی ٹی اوٹیرا ڈیٹا, (TeraData) اسٹیفن بروبسٹ نے تقریب کے موقع پر اپنے کلیدی خطاب میںموجودہ کاروباری ماحول اور مستقبل میں کمپنیوں کے لیے نیکسٹ جنریشن کنزیومر انٹیلی جنس کی اہمیت سے آگاہ کیا کیونکہ کاروبار کیلئے صارفین کے طرزعمل اور ممکنہ مارکیٹس کے رحجانات کو سمجھنااہم ہے۔data analytics سے انہیں درست فیصلوں کیلئے ٹھوس معلومات حا صل ہو سکتی ہیں جو کہ ان کے کاروبار کیلئے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔Bizmine بزنس لیڈرز کو منفرد سلوشنز پیش کرتاہے ۔وہ معلومات کی بنیاد پر اپنی مصنوعات اور صارفین کے درمیان مضبوط تعلق قائم کر سکتے ہیں۔اس کا ڈیٹا وسیع اور جامع مارکیٹس کی ریسرچ کی بنیا پر تشکیل دیا گیاہے۔جوکہ انتہائی کم وقت میں فراہم کیا جا سکتاہے۔جوکہ روایتی مارکیٹ ریسرچ کے مقابلے میں کم لاگت ہے۔ Bizmine portal کو مارکیٹنگ کرنے والے مخصوص اہداف کی campaigns.کیلئے مارکیٹ کے ہزاروں صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔ٹیلی نار پاکستان خدمات کے طور پر بھرپور تجزیاتی ڈیٹا فراہم کرنے کی پیشکش کرتاہے۔جس کی بنیاد جدید Analyticsاور مشین لرننگ پر رکھی گئی ہے۔تاکہ یہ صلا حیت نہ رکھنے والے ادارے بھی اس سہلولت سے مستفید ہو سکیں ۔ ٹیلی نار پاکستان کے چیف بزنس آفیسر ہارون بھٹی نے کہاکہ Bizmineٹیلی نار پاکستان کیB2Bخدمات میں اضافہ کیلئے اہم قدم ہے۔اور یہ کاروبار میں بروقت مناسب فیصلوں کیلئے اہم ستون بن جائے گا۔Bizmine صارفین کو ماہانہ بنیادوں پر اینالیٹکس ، صارفین کے رویے اور مقامی معلومات فراہم کر کے کاروبار کے حوالے سے مسابقتی مواقع فراہم کرتاہے۔یہ فوری طور پر صارفین کے طرزعمل سے متعلق پیشگوئی کرتاہے۔اور آج کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں صارفین کی طلب کو پورا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔اس سلوشن کے ذریعے کاروبار کو اپنی ضرورت کے مطابق dashboards بنانے ،مارکیٹنگ کی موثر حکمت عملی بنانے ،صارف کی کثافتی درجہ بندی اورتقسیم کی سہولت میسر آتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...