سٹارٹ اپ ’’سکرین اِٹ‘‘ کی جرمن کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت

Jan 04, 2020

لاہور( پ ر )پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے منصوبے پلان نائن کے تحت سٹارٹ اپ ’’سکرین اِٹ‘‘ کے جرمن کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز ارفع ٹاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور ‘ ڈی جی ساجد لطیف‘جرمن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو احسن نعیم اور دیگر افسران شریک ہوئے۔معاہدے کے تحت جرمن کمپنی سکرین اِٹ کو اڑھائی لاکھ ڈالر کی فنڈنگ مہیا کرے گی جس کے تحت یہ سٹارٹ اپ شہر میں ٹیکسیوں کی پچھلی سکرینوں پر ڈیجیٹل اشتہارات چلانے کے منصوبے پر عمل درآمد کرے گا۔اس منصوبے سے کمپنیاں اپنے برانڈز کی ڈیجیٹل انداز ‘انتہائی کم وقت اور لاگت میں تشہیر کر سکیں گی اور ٹیکسی ڈرائیورز بھی بیس ہزار روپے تک اضافی آمدن کما سکیں گے۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا تھا کہ پلان نائن کے تحت سٹارٹ اپ کی اتنی بڑی سرمایہ کاری کا حصول غیرمعمولی کارنامہ ہے۔

مزیدخبریں