امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے آج رات ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطی میں حالیہ کشیدگی کے ممکنہ اثرات سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ تمام متعلقہ فریق وسیع تر مفاد میں خطے کے امن واستحکام کی غرض سے کشیدگی میں کمی کیلئے ہرممکن ضبط وتحمل سے کام لیں اور تعمیری اشتراک عمل کا راستہ اختیار کریں۔آرمی چیف نے افغان امن عمل کی کامیابی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔
مائیک پومپیو کاجنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون،مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی پرتبادلہ خیال
Jan 04, 2020 | 10:19