امریکہ میں پاکستان کے سفیراسدخان نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے مقبوضہ کشمیراوربھارت میں لوگ مررہے ہیں۔ بھارتی حکومت کے انتہاپسندانہ، غیرملکیوں سے نفرت اورمسلمان مخالف نظریہ پرمبنی اقدامات کامقصدگریٹرانڈیاکاحصول ہے۔
امریکہ کی ایک اہم سیاسی ویب سائٹ ''دی ہل'' پرتحریرکئے گئے مضمون میں انہوں نے امریکہ پرزوردیا کہ وہ اپنی اخلاقی اقدار کی پاسداری کرے اور آزادی کے حصول کے لئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مدد کرے۔پاکستانی سفیرنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پانچ اگست دوہزارانیس سے بھارت کے سخت محاصرے میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزاررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج تک غیرملکی مبصروں ،صحافیوں اورحتیٰ کہ کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیرمیں داخل ہونے نہیں دیاگیاجس کامقصددنیاسے اصل صورتحال چھپاناہے۔