ہم نے دنیا کا ایک نمبر دہشت گرد ہلاک کر دیا:امریکی صدرٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ان کا ملک دنیا کے سرکردہ دہشت گرد قاسم سلیمانی کا صفایہ کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کا ملک دنیا کے سرکردہ دہشت گرد قاسم سلیمانی کا صفایہ کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ذاتی طور پر پاسداران انقلاب کی ایلیٹ القدس فورس کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا حکم دیا۔اپنے خطاب میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ جنگ شروع نہیں بلکہ روکنا چاہتے ہیں۔ امریکا، ایرانی عوام کا قدر دان ہے۔ ہم ایرانی حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں ایران کی حکومت کے جارحانہ اقدامات، خصوصا اپنے ہمسایہ ملکوں کو غیر مستحکم کرنے کے لئے پراکسی جنگجووں کا استعمال، اب ختم ہونا چاہئے۔صدر ٹرمپ نے قاسم سلیمانی کو ہزاروں امریکی، عراقی اور ایرانی شہریوں کی اموات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو بہت پہلے قتل کر دیا چاہیے تھا کیونکہ انھوں نے معصوم شہریوں کی ہلاکت کو اپنا مریضانہ جنون بنا لیا تھا۔ جنرل سلیمانی 'دہشت گردی کا ایک ایسا نیٹ ورک چلانے کے ذمہ دار تھے، جس کی رسائی مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکا تک تھی۔ امریکی صدر نے الزام عاید کیا کہ قاسم سلیمانی حالیہ دنوں میں ایران کے اندر ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں شریک شہریوں کے قتل کے بھی ذمہ دار تھے۔ ایرانی عوام، قاسم سلیمانی کے قتل پر حکومتی سوگ کا قطعی طور پر حصہ نہیں بنیں گے۔

ای پیپر دی نیشن