ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو “کی کامیابی کے بعدعائزہ خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ

Jan 04, 2020 | 12:14

ویب ڈیسک

ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو “کی کامیابی کے بعداداکارہ عائزہ خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ اس وقت ایک نئے ڈرامے ” تھوڑا سا حق “میں کام کر رہی ہیں جبکہ ان کے پاس متعدد نئے پراجیکٹس کی پیشکش بھی موجود ہے۔ تاہم عائزہ خان نے کہا کہ کسی ڈرامے کی مقبولیت کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ میں معیار کو چھوڑ کر تعداد کے پیچھے بھاگ کھڑی ہوں ۔ ذرائع کے مطابق ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو “ میں پختہ اداکاری کی وجہ سے کئی فلم پروڈیوسر اورہدایتکار بھی انہیں اپنے پراجیکٹ میں لینے کے خواہشمند ہیں تاہم اس حوالے سے انہیں فی الحال باضابطہ پیشکش نہیں کی گئی ۔

مزیدخبریں