چین کے شمالی شہر ہاربن میں برف سے بنے مجسموں کے بین الاقوامی میلے کی تیاریاں جاری ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجسمہ ساز برف سے نت نئے شاہکار بنا رہے ہیں جنہیں دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔ ہاربن میں ہونے والے مجسمہ سازی کے مقابلے کو ہاربن انٹرنیشنل آئس اسکلپچر فیسٹیول کا نام دیا گیا ہے۔ہاربن انٹرنیشنل آئس اسکلپچر فیسٹیول کا ابھی باقاعدہ آغاز نہیں ہوا ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں بڑی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں.
چین میں برف سے بنے مجسموں کے بین الاقوامی میلے کی تیاریاں جاری
Jan 04, 2020 | 14:25