لبنان کے قائم مقام وزیر انصاف نے کہا ہے کہ انٹرپول کی طرف سے نسان موٹر کے سابق چیئرمین کارلوس گون کی طلبی کا بین الاقوامی نوٹس موصول ہو گیا ہے۔لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارلوس گون جاپان میں ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے براستہ ترکی پیر کے روز لبنان پہنچے ہیں۔ جاپان میں ان پر مالیاتی بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔لبنانی قائم مقام وزیر انصاف البرٹ عزیزصرہان نے کہا ہے کہ ”حکام قانون کے مطابق انٹرپول کی درخواست پر کارروائی کریں گے اور امید ہے گون سے پوچھ گچھ کی جائے گی“۔وزیر انصاف نے مزید کہا کہ گون جائز قانونی دستاویزات پر لبنان داخل ہوئے تھے اور ائیرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی سفری دستاویزات کو درست پایا تھا۔جاپان اور لبنان کے درمیان ملزمان کی ملک بدری کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ وزیر انصاف نے کہا کہ لبنان کے قانون کے مطابق حکومت جاپان سے تعاون کیا جائے گا تاہم انہوں نے گون کو ملک بدر کرنے کے بارے میں واضح بات نہیں کی۔