مسلمانوں کےقتل عام سےبھارتی پولیس کےمظالم پستی کی نئی حدودکوچھورہے ہیں:وزیراعظم عمران خان

Jan 04, 2020 | 16:47

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے ایک مرحوم شخص کو شہریت کے امتیازی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مطلوبہ افراد کی فہرست میں ڈالنے کے بھارتی پولیس کے مضحکہ خیز اقدام کو افسوس ناک قراردیا ہے۔

آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے بھارت ایک نئی رپورٹ کا ذکر کیا جس میں کہاگیا ہے کہ اتر پردیش پولیس دو سو مظاہرین کی فہرست میں شامل ایک شخص کو فیروز آباد میں تلاش کرتے پائی گئی جو چھ سال پہلے انتقال کرچکا ہے۔عمران خان نے کہاکہ بھارتی پولیس کے مظالم پستی کی نئی حدود کوچھورہے ہیں کیونکہ مسلمانوں کا قتل عام بدستور فسطائی مودی حکومت کے مذموم ایجنڈے کا حصہ ہے۔

مزیدخبریں