گھریلو جھگڑے کی بناءپر 18 سالہ نوجوان نے فائرنگ کر کے زندگی کا خاتمہ کر دیا

 گھریلو جھگڑے کی بناءپر 18 سالہ نوجوان نے فائرنگ کر کے زندگی کا خاتمہ کر دیا، پھلڑہ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے گاﺅں پھلڑہ میں 18 سالہ نوجوان محمد آصف ولد دریمان نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر فائرنگ کر کے خودکشی کر لی۔ پھلڑہ پولیس نے واقعہ سے متعلق دریافت شروع کر دی ہے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب سمیت اہلیان علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...