گیس بحران:کراچی میں شہریوں نےلکٹری پرکھاناپکاناشروع کردیا

Jan 04, 2020 | 18:09

ویب ڈیسک

گيس کی قلت نے کراچی کو برسوں پرانے دور ميں دھکيل ديا ہے۔ شہر والوں نے بھی لکڑی پر کھانا پکانا شروع کردیا ہے۔

 کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ سی این جی اسٹیشن سمیت گھریلو صارفین کو بھی گیس دستیاب نہیں ہے۔ لکڑی کی قدربڑھتی ديکھ کر منافع خوروں نے مجبوری سے فائدہ اٹھايا اور قيمتوں ميں من مانا اضافہ کرديا ہے۔

 دکان داروں کا کہنا ہے کہ پہلے 200 من لکڑی بکتی تھی تاہم اب لکڑی  300,350 من بکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے 10 روپے فی من قیمت تھی تاہم اب بارہ اور تیرہ روپے فی من قیمت ہے۔

 
 

مزیدخبریں