کے پی کے کی طرزپر ہیلتھ کئیر ماڈل پنجاب میں اپنایا جارہا ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلی پنجاب خصوصی معاون برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بسنے والوں کے سماجی و بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں تمام ادارے سرگرم ہیں -ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹی ایچ کیو ڈسکہ اور پناہ گاہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے کی طرزپر ہیلتھ کئیر ماڈل پنجاب میں اپنایا جارہا ہے-حکومت پنجاب نے انصاف میڈیسن کارڈ کے نام سے انقلابی پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت ہر قسم کی بیماریوں کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر انصاف میڈیسن کارڈ کے ذریعے ہیلتھ سروسز فراہم کی جارہی ہے-انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ڈسکہ میں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے-مستحق،نادار اور غریب مریض کی زندگی حفاظت کی ذمہ داری پنجاب حکومت نے لی ہے کیونکہ پی ٹی آئی شوبازی اور رنگبازی نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے-پنجاب کے تمام دیہی علاقوں میں معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں سرگرم ہے-لوٹ مار کرنے والا ٹولہ ریلیوں،جلسوں اور لانگ مارچ کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہے ہیں -پی ڈی ایم کا بیانیہ جاتی عمرہ تک محدود ہوگا-اسمبلی کو جعلی قرار دینے والوں پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں کود رہے ہیں -پی ڈی ایم ملک کے اندر عدم استحکام کیلئے نکلے ہیں -پی ڈی ایم کا پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے بدنام کرنے کا بیانیہ ملک دشمن ہے-ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی عوام پی ڈی ایم کی آواز سننے کیلئے تیار نہیں -   پی پی کی حکومت گذشتہ 15سال سے حکومت میں ہے-یہ مرسوں مرسوں استعفے نہ دے سوں کا نعرہ لگا رہے ہیں -نواز شریف صاحب حکومت میں ہوئے بلوچستان کیلئے ٹس سے مس نہیں ہوئے مریم ساؤتھ پنجاب کس منہ سے گئیں ہیں -ماضی میں ان علاقوں کو بری طرح نظر انداز کیالیکن اب پاکستان کا قانون اور آئین اپنا راستہ اختیار کرے گا- پی ڈی ایم کی فلم سیاسی سینما میں چلنے سے قبل فلاپ ہوگئی ہے -انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے یونیورسل ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ہیلتھ کوریج دیں گے اب کو علاج معالجے کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا-پاکستان میں بسنے والوں کو بھوکا نہیں سونے دیں گے-ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح کیا-ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پناہ گاہ میں مقیم خواتین اور مردوں میں اپنا ہاتھوں سے کھانا تقسیم کیا اور  ٹی ایچ کیو ڈسکہ میں جدید کانفرنس ہال کا بھی افتتاح کیا-اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کو غریب کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے-ناجائز منافع خوروں کے خاتمہ کیلئے سبزی و فروٹ اور غلہ منڈیوں کو ڈیجیٹیلائز کیا جائے گا-مڈل مین کو بھی قانون کے تابع بنا رہے ہیں - آڑھتی اور ٹریڈرز کاجائز منافع لینا حق ہے تاہم عوام کا استحصال کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ کریں گے- مولانا فضل الرحمن اپنے روزگار اور کاروبار عوام کے سامنے لائیں -ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا کی نگاہ اسلام پر ہونی چائیے نہ کہ اسلام آباد پر مولانا کی سیاست دم توڑ گئی ہے-

ای پیپر دی نیشن