حکومت غریبوں کی درست نشاندہی کیلئے چند ماہ میں نیا سروے کریگی: ثانیہ نشتر

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں کی درست نشاندہی کیلئے اگلے چند ماہ میں نیا سروے شروع کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مستحق خاندانوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے جمع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سروے کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی مستحق شہری سماجی فلاح و بہبود کے نیٹ سے باہر نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت احساس پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کی سہولت اور نقالی کے مواقع کو کم کرنے کے لئے بہت جلد بڑے شہروں میں ون۔ونڈو آپریشن مراکز قائم کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...