اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے تھانہ ترنول کی حدود سے ایڈووکیٹ حماد سعید ڈار کو 'اغوا' کرنے کے اقدام کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک ظفر کھوکھر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نامعلوم افراد نے ایڈووکیٹ حماد سعید ڈار کو جی 16 میں واقع ان کے گھر سے اغوا کیا۔ بار ایسوسی ایشن اس غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس غیرقانونی اقدام کے پیش نظر 4 جنوری کو مکمل ہڑتال کا اعلان کرتی ہے۔ میں وکلا برادری سے تاکید کی گئی کہ وہ عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔
وکیل کا اغواء‘ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا آج ہڑتال کا اعلان
Jan 04, 2021