سکھر ( آئی این پی)مسلم لیگ (ن) خیبر پی کے کے صدرامیرمقام نے کہا ہے کہ جوبھی ملک کی خدمت کرتاہے عمران خان اسے گرفتارکرادیتے ہیں،خورشید شاہ نے ملک کی بہتری اور پارلیمنٹ کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا،خورشید شاہ کیخلاف آج تک کچھ ثابت نہیں ہوسکا ہے ۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ عمران نیازی احتساب کی بات کرتے ہیں توفارن فنڈنگ کیس کیوں نہیں کھولتے،جوبھی ملک کی خدمت کرتاہے عمران خان اسے گرفتارکرادیتے ہیں، افسوس،مفاہمتی کرداراداکرنیوالے خورشید شاہ کوعمران خان نے قیدکرادیا، امیر مقام نے کہا کہ خورشید شاہ نے ملک کی بہتری اور پارلیمنٹ کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا،خورشید شاہ کیخلاف آج تک کچھ ثابت نہیں ہوسکا ہے،پی ڈی ایم کے تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے،ہم نے کہا تھا لانگ مارچ کریں گے تو استعفے بھی دیں گے۔