لاہور(خصوصی نامہ نگار) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے کوئٹہ مچھ میں 11مزدوروں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے ظالم اور سفاک درندہ صفت عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پوری ریاستی طاقت بروئے کار لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی یہ واردات ہر اعتبار سے قابل مذمت ہے۔ غریب مزدوروں کے قتل ناحق پر ان کے اہل خانہ سے دلی افسوس کا اظہا رکرتے ہیں۔ عام آدمی کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ قتل عام کی اس واردات میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
بیگناہ شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے: طاہر القادری
Jan 04, 2021