مصر نے چین کی سائنوفارم نوول کرونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی، وزیر صحت

قاہرہ(شِنہوا)مصرمیں چینی دوا ساز کمپنی سائنو فارم کی تیار کردہ نوول کرونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لئے سرکاری طور پر لائسنس دے دیا گیا ہے۔مصری وزیر صحت ہالہ زید نے ایک مقامی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ مصری ڈرگ اتھارٹی (ای ڈی اے) ہمیں صبح سویرے باضابطہ لائسنس بھیجے گی ، جو اس نے آج ہی جاری کردیا ہے۔مصر کو سائنوفارم ویکسین کی پہلی کھیپ 10 دسمبر کو موصول ہوئی۔ وزیر نے کہا کہ مصری ڈرگ اتھارٹی کے ذریعہ اس کھیپ کے 4 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں اور ان سب نے ویکسین کے محفوظ ہونے کو ثابت کیا ہے۔زید نے کہا کہ مصر نوول کرونا وائرس ویکسینز کی دوسری کھیپ کچھ ہی دنوں میں وصول کرلے گا ، جن کے بارے میں توقع ہے کہ وہ بعد ازاں جنوری میں شہریوں کو فراہم کی جائیں گی۔مصر اور چین نوول کرونا وائرس بحران کے آغاز کے بعد سے اب تک طبی امداد اور مہارتوں کے تبادلے کے ذریعے عالمی وبا کے خلاف جنگ میں قریبی تعاون کر رہے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس و انجنیئرنگ مرکز کے مطابق مصر میں اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 1لاکھ 40ہزار 878اور اموات کی تعداد 7ہزار 741تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن