نائیجیریا ،فضائی حملوں میں بوکو حرام کے متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا،ترجمان فوج

 لاگوس (شِنہوا) نائیجیریا کی فوج نے فضائی حملوں کیدوران شمال مشرقی ریاست بورنو میں مانا واجی کے مقام پر بوکو حرام کے ایک نئے ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے، اور متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فوج کے ترجمان جان اینیچے نے اتوار کیروزشِنہوا کو ایک بیان میں بتایا کہ مسلسل نگرانی میں ایک ٹھکانہ معلوم ہو نے کے بعد یہ فضائی حملے جمعہ کے روز آپریشن لافیا ڈول کی فضائی ٹاسک فورس کے ذریعہ کئے گئے۔ اینیچے نے کہا کہ فضائی نگرانی کے مشنز کے ایک سلسلے میں یہ انکشاف ہوا کہ "یہ نیا ٹھکانہ اپنے ہتھیاروں اور لا جسٹکس اشیا کو ذخیرہ کر نے کے ساتھ حملوں کی منصوبہ بندی اور کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔" ترجمان کے مطابق ، فوجی طیارے کو دیکھتے ہوئے ، باغی اس مقام سے فرار ہوتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے کہا ، "طیارے نے انہیں ایک نئے مقام پر نشانہ بنا یا ، جس کے نتیجے میں کچھ ڈھانچے اور لاجسٹکس اسٹور تباہ ہوگئے۔انہوں نے مارے گئے باغیوں کی اصل تعداد بتائے بغیر کہا کہ متعدد باغیوں کو اس عمل میں غیر مسلح بھی کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...