مواصلات میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا 5 ماہ کا منافع اپنے ممالک منتقل

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ملک میں مواصلات کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں منافع کی مدمیں 119.4 ملین ڈالرکامنافع اپنے ممالک منتقل کیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2020 تک کی مدت میں مواصلات کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری پرمنافع کی مدمیں 119.4 ملین ڈالراپنے متعلقہ ممالک منتقل کئے، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1558.33 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں  مواصلات کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں کل 7.2 ملین ڈالراپنے ممالک منتقل کئے تھے۔سٹیٹ بینک کے  مطابق ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں  غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں منافع کی مدمیں 104.6 ملین ڈالر، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں  غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے 14.8 ملین ڈالراورآئی ٹی خدمات کی مد میں غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے منافع کی مدمیں 10.7 ملین ڈالراپنے ممالک منتقل کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن