اسلام آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبرپی کے ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر، اننت ناگ 19 ، جموں 12 ، ہجیرہ 9 ، سری نگر 6، چکوٹھی 4 ، برنالہ 3 ، راولاکوٹ ایک ، پنجاب، نارووال 6 ، گوجرانوالہ 6 ، سیالکوٹ 6 ، حافظ آباد 5 ، منڈی بہاوالدین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، اسکردو منفی 13 ،لہہ، گوپس، استور منفی 12، زیارت منفی 10 ، ہنزہ ، قلات منفی 9، کوئٹہ ، کالام ،بگروٹ منفی 8 ، گلگت منفی 7 ، ژوب ،دالبندین منفی 6،پاراچنارمنفی 5اوردیرمیں منفی4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،خیبرپی کے ودیگر علاقوں میں بارش کا امکان
Jan 04, 2021