کراچی،کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، کباب جی ریسٹورنٹ سیل

کراچی(نیوز رپورٹر)کراچی کے ساحل دو دریا پر قائم کباب جی ریسٹورنٹ کو کرونا وائرس کے نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا ہے۔کباب جی ریسٹورنٹ کے خلاف کارروائی گزشتہ شب رات گئے کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز کو متعلقہ ریسٹورنٹ کے خلاف کرونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کباب جی ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کیساتھ ساتھ، مقررہ اوقار کار کو بھی فالو نہیں کیا جا رہا تھا۔ڈپٹی کمشنر جنوب ارشاد سوڈھرکے مطابق کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن