" چھچھ چوراسی " حضرو کے زیر اہتمام دو کتابوں کا رسم اجرا 

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت) حضرو کی علمی ، ادبی و ثقافتی تظیم چھچھ چوراسی کے جنرل سیکرٹری نثار علی خان نے دفتر چھچھ نیوز نیٹ ورک میں ممتاز ادیب محمد خالد خان کے دوسرے ناول " چھوٹی عورت " اور حافظ  ہارون الرشید کی مولفہ کتاب " استاذ الحفاذ محمد زمرد خان : احوال و آثار " کا رسم اجرا (لانچنگ سرمینی )کا انعقاد کیا جس کی صدارت حضرو کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد زکریا نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ادیب سلطان محمود اور مہمان اعزاز نامور عالم دین اور ادیب سید کفایت بخاری تھے ۔ چھچھ چوراسی کے صدر اور نامور ادیب و کالم نگار خاور چوہدری نے کہا کہ ایسی تقاریب کا انعقاد ادب دوستی اور کتب کے فروغ کے لیے ضروری ہے ۔ معاشرہ جس روش پر چل نکلا ہے ، وہاں سے اسے لوٹانے کے لیے کتاب کا اہم کردار ہے ۔ انھوں نے ادبی تنظیم " بہارِ نو" اور" حضرو میڈیا فورم " کے اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔ مصنفین کے علاوہ تقریب کے صدر ، مہمانِ خصوصی اور مہمان اعزاز نے بھی اظہار خیال کیا اور کتاب دوستی کے فروغ کے لیے " چھچھ چو را  سی " کی کاوش کو سراہا ۔ یاد رہے کہ دونوں کتابیں " تیسرارخ پبلشرز " حضرو کے تحت شائع ہوئی ہیں ۔ آخر میں تمام شرکا کو تحفتا کتابیں دی گئیں ۔جن میں متذکرہ شخصیات کے علاوہ سینئر صحافی ملک نواز خان ، چھچھ چوراسی کے جنرل سیکرٹری و چیف ایگزیکٹو سی این این نثار علی خان ، صفدر بھٹی ، درویش ڈار ، خالد خان جلالیہ ، اعجاز اکرم ، یاسر وقاص ، منصب دار خان ، احسان قریشی ، ارشد علی ارشد ، اجمل خان اور عمر فاروق خان کے اسمائے گرامی شامل ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...