شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ اگر حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتی تو سانحہ ساہیوال سمیت دیگر واقعات کے ذمہ دران کو کیفر کردار تک پہنچا دیا جاتا تو آج اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ رونما نہ ہو تا سانحہ ساہیوال میں میں جاں بحق ہو نے والے افراد کے ورثا کو انصاف بھی مل جا تا ہے پولیس ریفارمز کے بغیر پولیس گردی کو ختم نہیں کیا جاسکتا آئی جی سی سی پی او کی بار بار تبدیلی سے پولیس کلچر کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا وقت کی ضرورت ہے کہ حکومتی وزرا اور مشیران مخالفین کو آڑے ہاتھوں لینے کی بجائے اپنے کام پر توجہ رکھے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اختر ڈار نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کو بنایا گیا ہے جو اپنے کام پر توجہ دینے کی بجائے مخالفین پر جملے کستے رہتے ہیں ۔
سانحہ ساہیوال کے ذمہ دران کو کیفر کردار تک پہنچایاہوتو اسلام آبادواقعہ نہ ہوتا: اختر اقبا ل ڈار
Jan 04, 2021