امریکہ ‘ بھارت ‘ اسرائیل پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے متحرک ہیں:راجہ ناصر عباس

Jan 04, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل اور امریکہ سمیت دیگر ملک دشمن قوتیں ارض پاک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہیں۔ ملک میں موجود تکفیری سہولت کاروں کے ذریعے افراتفری اور انتشار پیدا کرنے کے ایجنڈے پر کام کیا جا رہا ہے۔گزشتہ دنوں ایف سی اہلکاروں کی شہادت اور دہشت گردی کی حالیہ کارروائی میں ایک ہی ہاتھ ملوث ہے۔

مزیدخبریں