مری(نامہ نگار خصوصی )چند دنوں کے خوشگوار مو سم کے بعد ملکہ کوہسار مری کے موسم نے ایک بارپھر کروٹ لے لی،گہرے بادلوں،زمین کو چھوتی ہوئی دھند ،سردہوائوں ،ژالہ باری اور بارش نے سردی کی شد ت میں ایک بار پھراضافہ کردیا ہے ،ہفتہ وار تعطیلات کے باعث ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح فیملیاں اور منچلے نوجوان مری کا رخ کررہے ہیں اور آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے دعائیں کرر ہے ہیں کہ جلدبرف گرنی شروع ہواور وہ برستی ہوئی برفباری کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوسکیں نئے سال کے آغاز کے بعد مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے مری کے تمام سیاحتی مراکز پر سیا حوں کا رش دیکھاجارہا ہے سیاح مری کے یخ بستہ موسم اور اس دلکش وادی کے حسین نظاروں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کسی وقت بھی مری اور گلیات میں برفباری شروع ہوسکتی ہے ۔
ملکہ کوہسار مری کے موسم نے ایک بارپھر کروٹ لے لی
Jan 04, 2021