گوجر خان،فائرنگ کے دومختلف واقعات میں دو نوجوان قتل،ایک زخمی 

گوجرخان (نامہ نگار)گوجر خان،فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو نوجوان قتل ایک زخمی،افتخار حسین سکنہ جنڈ نجار نے پولیس تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گائوں اوراس کابیٹے شہریارہمراہ عامرجاوید گائوں میں واقع جنازہ گاہ کی تعمیر میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں اسد قیوم اور شفقات قیوم آگئے جنہوں نے آتے ہی میرے بیٹے شہریار کو گالیاں دینے شروع کر دیں شفقات قیو م نے کہا کہ اس کو گولی مار دو جس پر اسد قیوم نے پسٹل نکال کر میرے بیٹے پر سیدھا فائر کیاگولی لگنے سے میر ا بیٹا زخمی ہو کر گر گیا جبکہ دونوں ملزمان شفقات قیوم اور اسد قیوم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے میں اپنے بیٹے کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان لا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا وجہ عناد کچھ روز قبل میرے بیٹے شہریار اور اسد قیوم کی کسی بات پر معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی وجہ سے ملزمان نے شہریار حسین کوقتل کر دیا پولیس نے افتخار حسین کی مدعیت میں 302/24ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیاجبکہ قتل کا دوسرا واقعہ وارڈ نمبر 14میں پیش آیا جہاں پر لڑائی جھگڑے کے معمولی واقعہ کے دوران سہیل نامی نوجوان نے فائرنگ کر کے قاسم کوقتل اورموسیٰ خان کوزخمی کر دیاپولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

ای پیپر دی نیشن