لاہور (خصوصی نامہ نگار ) پاکستان سنی تحریک کے رہنماوں سردار محمد طاہر ڈوگر،شریف الدین قذافی، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب، غلام محی الدین جلالی، محمد عاصم ریاض گجر، مفتی محمد سلیم نقشبندی، قاری ریاض ہزاروی، شیخ محمد نواز قادری نے کہا ہے کہ مذہبی امور کے وفاقی وزیر کی طرف سے رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کی آڑ میں مفتی محمد منیب الرحمن کو رویت حلال کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی شدید مذمت کرتے ہیں.اہلسنت کو دیوار سے لگانے کاسلسلہ اب ختم ہوناچاہیے،مفتی منیب کو اچانک عہدے سے ہٹاناسمجھ سے بالاتر ہے، حکومت ایسے فیصلوں سے اجتناب کرئے جو انتشارکا باعث بنتے ہوں۔حکومتی فیضلہ اہلسنت سے دشمنی کے مترادف ہے،رہنماؤں کا کہناتھا کہ مفتی منیب الرحمان چاند کو سرکاری زاویہ کے بجائے شریعت کی روشنی میں دیکھنے کی اپنی بھرپور کوشش کرتے رہے ہیں،مفتی منیب الرحمن کا اس معاملے میں حکومتوں کیساتھ معاملہ گرم سرد رہاہے، موجودہ کلینڈر سرکار میں بھی فواد چوہدری کی مداخلت پرخوب سنائی تھی ۔پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام مفتی منیب الرحمن کی بطور رویت ھلال کمیٹی چیئرمین بحالی کے حق میںآج 4 جنوری بروز پیر دن 2 بجے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔