2021ء کی پہلی کتاب’’بھارت کے سفر نامے‘‘

تحریک پاکستان کے ممتازرہنما میاں محمد ابراہیم طاہر کی نئی کتاب ’’بھارت کے سفرنامے‘‘ 2021ء کی پہلی کتاب علامہ عبدالستار عاصم اور محمد فاروق چوہان کی زیرنگرانی شائع ہو گئی ہے۔ کتاب میں 1977ء سے لیکر 2009ء تک 18 سفرنامے شامل ہیں۔ عرس حضرت امیر خسرو‘ عرس حضرت نظام الدین اولیاء محبوب الٰہی‘ عرس حضرت علائوالدین‘ علی احمد صابر‘ عرس حضرت معین الدین چشتی کے علاوہ دہلی‘امرتسر اور دیگر شہروں کے سفارنامے شامل ہیں۔ اس کتاب میں مسلمانوں کے شاندار اثاثے تاج محل‘ لال قلعہ اور دیگر تاریخی عمارات و مقامات کی تاریخ بھی شامل ہے۔ میاں محمد ابراہیم طاہر تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما ہیں۔ دنیا کے بے شمار ممالک کا سفر کیا اور پاکستان کی نمائندگی کی۔ درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں۔ آپ کے سفر ناموں کا اردو کے علاوہ دنیا کی کئی زبانوں میں تراجم بھی ہوچکے ہیں۔ میاں صاحب کی ساری کتب تحقیقی اور معلوماتی ہیں۔ میاں صاحب پہ ایک یونیورسٹی میں ایم فل کا مقالہ بھی لکھا جا چکا ہے اور کئی یونیورسٹیوں میں میاں صاحب کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر ایم اے ایم فل کے مقالہ جات لکھے جا رہے ہیں۔ میاں محمد ابراہیم طاہر لاہور کیلئے ایک سائبان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انتہائی درد دل رکھنے والے محب وطن پاکستانی ہیں۔ ان کے سفرناموں میں تاریخ‘ تہذیب‘ تمدن اور معلومات کی دنیا آباد ہوتی ہے۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان‘ جناب مجید نظامی‘ جناب ڈاکٹر اجمل نیازی‘ جناب عارف حسین ایڈیٹر ماہنامہ ’’حکایت‘‘ جیسے مدیر آپ کو خراج تحسین پیش کر چکے ہیں۔ ’’بھارتی سفرنامے‘‘ بھارت کے اندر کی ایک کہانی ہے کہ بھارت نے ہمیشہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے اور آجکل بھارت میں مسلمان کس حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔یہ ہم سب کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ بھارت بنیادی طورپرایک دہشت گرد اور سازشی ملک ہے۔ اس کی بھی ایک الگ کہانی ہے۔ یہ کتاب پاکستان کے ہر بڑے بک سٹال پر موجود ہے۔ نہ ملنے کی صورت میں رابطہ کریں۔ قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل بینک سٹاپ والٹن روڈلاہور کینٹ 0300-0515101 (تبصرہ: علامہ عبدالستار عاصم)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...